256

فلسطینیوں کا مفاد اولین ترجیح، سب کے لیے امن کی بات کریں گے:ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان

واشنگٹن (پاکستان اپ ڈیٹس ) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنے تاریخی دورہ امریکا کے دوران باور کرایا ہے کہ سعودی عرب فلسطینیوں کے مفادات کی حمایت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ اپنے کئی روزہ دورہ امریکا کے دوران ’سی بی ایس‘ ٹی وی کودیے گئےانٹرویو میں ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے تاریخی تعلقات 80 سال پر محیط ہیں۔ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں امریکا کا پرانا حلیف ہے۔ ’سی بی ایس‘ ٹی وی کے پروگرام’60 منٹ‘ میں بات کرتے ہوئے سعودی ولی عہد نے کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں امن کا عمل آگے بڑھانے کے لیے ہرممکن کوششیں جاری رکھے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جارڈ کوشنر کی زیرنگرانی امن مساعی کو سعودی عرب کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ سعودی عرب تمام فریقین کے لیے امن کی بات کرتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں فطری طورپر امن کی بات کرتا ہوں۔ ہمیں کشیدگی پیدا کرنے کی بات نہیں کرنا چاہیے۔ میں فلسطینیوں کے حقوق اور مفادات پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ سب کے مفاد کی بات کرتا ہوں۔ اپنے اس انٹرویو میں سعودی ولی عہد نے یمن میں جاری جنگ، ایران کے ساتھ پائی جانے والی کشیدگی اور دیگر اہم امور پربھی تبادلہ خیال کیا۔ ان کا تفصیلی انٹرویو ٹرمپ سے ملاقات سے دو دن قبل 18 مارچ کو نشر کیاجائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں