190

سی پیک پوری دنیا کے امن اور رابطے کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے ، چینی سفیر

لاہور(پاکستان اپ ڈیٹس )چینی سفیر پاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ سی پیک پوری دنیا کے امن اور رابطے کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے اور مستحکم پاکستان چین کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے چین کے سفیر پاؤ جنگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پرپیشرفت اور مسلم لیگ (ن) اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان بڑھتے تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ چین نے سی پیک جیسا پروجیکٹ پاکستان کو تحفے میں دیا ہے جو پاکستان کیلئے تقدیربدلنے کا منصوبہ ثابت ہوگا۔ اس موقع پر چین کے سفیر نے شہبازشریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا صدرمنتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے روٹ کی مرکزیت کے باعث چین کیلئے پاکستان کی اہمیت مسلسل بڑھتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پوری دنیا کے امن اور رابطے کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے اور مستحکم پاکستان چین کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں