110

سینٹرل جیل ساہیوال میں چرس سپلائی ہو تے پکڑی گئی ،ملزم گرفتار ،مقدمہ درج۔۔۔ ساہیوال کی مزید خبریں

ساہیوال (بیو رو رپورٹ )سینٹرل جیل ساہیوال میں چرس سپلائی ہو تے پکڑی گئی ،ملزم گرفتار ،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل ساہیول میں ایک ٹھیکیدار کا پرائیویٹ ملازم محمد یوسف نامی چرس جیل میں سپلائی کر نے کی غرض سے لے جا رہا تھا کہ سپر ٹینڈنٹ جیل کو اطلاع مل گئی جیل کی ڈیوڈھی میں جب محمدیوسف پہنچا تو اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضہ سے 90گرام چرس برآمد ہو گئی پو لیس سول لائن نے ڈپٹی سپر ٹینڈنٹ جیل آفتاب احمد کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

ساہیوال (بیو رو رپورٹ ) 12سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا ، مقدمہ درج کرکے ملزم گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں63فور آر کے رہائشی محمد مصطفی کی بیٹی (ا)گھر سے باہر کسی کام کے سلسلہ میں نکلی کہ اُسی گاﺅں کا رہائشی نوجوان ذیشان ورغلاءکر کھیتوں میں لے گیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس نے موقف اختیار کیا کہ مقدمہ نمبر70/18درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

ساہیوال (بیو رو رپورٹ )ایلیٹ فورس کی گاڑی کو ٹرالر نے ٹکر مار دی ،گاڑی تباہ ،ٹرالر ڈرائیور گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق 9/136ایل کے قریب ٹرالر ڈرائیور اعجاز احمد نے انتہائی غفلت ارو تیز رفتاری سے ٹرالر چلا کر ایلیٹ فورس کی گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں سرکای گاڑی کا کافی نقصان ہوا جبکہ پو لیس ملازمین کو معمولی چوٹیں آئیں پو لیس نے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

ساہیوال (بیو رو رپورٹ )ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی ۔تفصیلات کے مطابق عارف والا روڈ پر کنڈا موڑ کمیر کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں چک خان کمالیہ کا رہائشی 50سالہ محمد بخش موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ لکھنا ں زخمی ہو گیا پو لیس کمیر نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ساہیوال (بیو رو رپورٹ )کول پاور پلانٹ کے بالمقابل جھاڑیوں میں آگ لگ گئی ،ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ بجائی ۔تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر کول پاور پلانٹ کے با لمقابل جھاڑیوں میں کسی نے جلتی سگریٹ پھینک دی جس کے نتیجہ میں جھاڑیوں میں آگ لگ گئی اور آگ پھیلنے کی وجہ سے شعلے بلند ہو ئے تو ریسکیو 1122کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قا بو پا لیا ہے ۔

ساہیوال (بیو رو رپورٹ )ٹرین سے گر کر ضعیف العمر شخص جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق ڈسپینسری روڈ کا رہائشی 85سالہ با ﺅ نامی ٹرین میں بطور وینڈر عرصہ دراز سے کام کر رہا تھا کہ رات کسی وقت ٹرین سے گر گیا اور دماغ میں چوٹ آنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا ۔

ساہیوال (بیو رو رپورٹ )تین کار سوار مسلح افراد نے ملائشیا سے ڈی پورٹ ہو نے وا لے شخص کو اسلحہ کے زور پر اغواءکر لیا ۔تفصیلات کے مطابق محلہ نور پارک کا رہائشی شاہنواز چند ماہ قبل ملائشیا سے ڈی پورٹ ہو کر آیا تھا گزشتہ رات تین کار سوار مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر اسے اغواءکر لیا اور گاڑی میں ڈال کر نا معلوم مقام کی طرف فرار ہو گئے پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ساہیوال (بیو رو رپورٹ ) اڈا بوٹی پال سے لیکر چک نورکے کاٹھیہ تک سٹرک کافی عرصے سے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہے جس کی وجہ سے لوگوں کو سفرکے حصو ل میں مشکلات درپیش ہیں منٹوں کا سفر گھٹنوںمیں طے ہوتا ہے۔منتخب نمائندگان اور ضلعی انتظامیہ سے اہل علاقہ کامطالبہ ہے کہ جلد ازجلدسٹرک تعمیر کی جائے تاکہ سفرکے حصول میں درپیش مشکلات سے نجات حاصل کی جاسکے۔

ساہیوال (بیو رو رپورٹ )محمد بن قاسم سکول واکیڈمی کی افتتاحی تقریب 24فروری کوپاک ایونیوکالونی میں ہوگی۔تقریب میں ضلع بھر سے اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔تقریب کے حوالہ سے مہر امتیاز ساہمل اورپرنسپل فاروق احمد نے دعوت نامہ ارسال کردیئے ہیں ۔

ساہیوال (بیو رو رپورٹ )منشیات فروشوںسے 70لیٹرشراب برآمد ،تین گرفتار۔پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کے دوران مال منڈی چوک میں محمد شبیر کے قبضہ سے 21لیٹرشراب ‘نواحی گاو¿ں120/9-Lمیں محمد ارشد سے 29لیٹرشرا ب اورذوالفقارکے قبضہ سے 30لیٹرشراب برآمدکرلی ۔پولیس نے ملزموں کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

ساہیوال (بیو رو رپورٹ )لڑکی ولڑکا اغواءہوگئے،محلہ نورپارک سے شاہ محمد کے جواں سال بیٹے شاہ نواز کو گھر سے نامعلوم ملزمان اوراڈہ یوسف والا سے(ا) کی جواں سال بیٹی کو محمد نواز وغیرہ 6ملزموں نے اغواءکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

ساہیوال (بیو رو رپورٹ )نامزدونامعلوم ملزمان بجلی ٹرانسفارمرومویشی لے اڑے ۔اڈہ گیمبر سے نامعلوم ملزمان نے ٹرانسفارمرمالیتی 1لاکھ 89ہزارروپے اورگاو¿ں56جی ڈی سے محمد نواز کے گھر سے محمد اسلم وغیرہ تین ملزموں نے راس جھوٹی مالیتی 1لاکھ روپے چوری کرلی ۔پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں