182

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کیمیکل سے پکے پھلوں کی فروخت پر پابندی لگا دی

لاہور (پاکستان اپ ڈیٹس )پھلوں کو جلدی پکانے، تا دیر سٹور کرنے کے لیے ممنوعہ کیمیکلز کے استعمال کے معاملہ کے پیش نظر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فروٹ منڈیوں، فروٹ فارمز، کولڈ سٹور مالکان کو موسم گرما کے لیے بھی وارننگ جاری کر دی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے بتایا کہ موسم گرما کے پھلوں کو پکانے اور تا دیر سٹور کرنے کے لیے صرف انسانی استعمال کے لیے محفوظ فوڈ گریڈ کیمیکلز کا استعمال کیا جائے۔ موسم گرما کے پھلوں کو کیلشیم کاربائڈ لگانے کی صورت میں تمام پھلوں کو موقع پر تلف کر دیا جائے گا۔ پھلوں کوکیلشیم کاربائڈ لگانے سے ایسی ٹائلین گیس پیدا ہوتی ہے جو کہ کینسر، پیچیدہ دماغی امراض، حافظے کی کمزوری، نیند کی کمی اور انتڑیوں کی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ محفوظ کیمکلز کے حوالے سے صوبہ بھر کے کولڈ سٹور مالکان کو پنجاب فوڈ اتھارٹی عملہ تربیت دے چکا ہے۔ جدید ممالک کی طرح پنجاب میں بھی پھلوں کو پکانے کے لیے ایتھالین گیس کا استعمال کیا جائے جو انسانی صحت کے لیے محفوظ ہے۔ موسم سرما میں بھی کیلشیم کاربائڈ اور دیگر کیمیکلز سے جلدی پھل پکانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی گئی تھی۔کیمیکل لگے پھل خاموش زہر قاتل ہیں، ان کی فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں