190

عام انتخابات میں نواز اور زرداری دونوں کی وکٹیں اکٹھی گراؤں گا، عمران خان

کراچی(پاکستان اپ ڈیٹس ) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری سے کہا ہے کہ اپنے والد آصف زرداری سے پوچھیں کہ وہ بغیر محنت ارب پتی کیسے بن گئے۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ ائرپورٹ پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس کی جانب سے کراچی کے حالات پر بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پینے کے پانی میں سیوریج کا پانی ملا ہوا ہے، شہر میں ساڑھے650 مقامات ہیں جہاں سے کھیتوں کو پانی دیا جارہا ہے ان میں سیوریج کا پانی ملا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ بے بی بلاول سے پوچھنا چاہتا ہوں 10 سال کراچی میں آپ کی حکومت رہی، لیکن آپ کراچی والوں کو پانی بھی نہیں دے سکے، دس سال میں کراچی اور اندرون سندھ میں کوئی ایک چیز بتائیں جو آپ نے ٹھیک کی ہو، بلاول اپنے والد آصف زرداری سے پوچھیں کہ بغیر محنت کئے وہ کیسے ارب پتی بن گئے، یہ بتائیں 10سال میں پیپلز پارٹی نے کون سی بنیادی ضروریات پوری کیں۔ بعدازاں کراچی پریس کلب میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات میں نواز اور زرداری دونوں کی وکٹیں اکٹھی گراؤں گا، آصف زرداری اور نوازشریف ملکی حالات کے ذمے دار ہیں، قوم مقروض ہو رہی ہے، لیکن دونوں گھرانے مضبوط ہو رہے ہیں، 20 سال پی پی پی کو مسلسل سندھ حکومت ملی، لیکن انھوں نے کون سا ادارہ ٹھیک کیا، ہم کراچی کےلوگوں کو متبادل قیادت دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں